اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کیساتھ کام کا تجربہ اچھا رہا: حنا منور

26 Mar 2025
26 Mar 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی منیجر حنا منور نے کہا ہے کہ پاکستان مینز ٹیم کے ساتھ منیجر آپریشنز کے طور پر کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا۔

لاہور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حنا منور نے کہا کہ اس سلسلے کو جاری رہنا چاہیے، پاکستان ٹیم کے سٹاف میں بھی خاتون سٹاف کی تقرری ہونی چاہیے۔

حنا منور نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کے دیگر اراکین نے بہت تعاون کیا، یہ ایک اچھا تجربہ رہا، مینز ٹیم کے ساتھ خاتون کی تقرری اچھا اور مثبت قدم تھا اور اسے مستقبل میں بھی ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں سپورٹ سٹاف میں خواتین شامل ہوتی ہیں، ہمارے ہاں عجیب سمجھا جاتا ہے، ویمنز ٹیم کے ساتھ مرد ہوں گے تو کچھ اچھا کر کے جائیں گے اسی طرح مینز ٹیم کے ساتھ خواتین ہوں گی تو وہ کچھ سیکھ کر جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مینز ٹیم کے ساتھ خاتون کی تقرری ویمن امپاورمنٹ ہے، تفریق ختم ہونی چاہیے، خواتین کرکٹرز بڑی سلجھی ہوئی ہیں، مجھے زیادہ کوشش نہیں کرنی پڑ رہی، انہیں پیغام دے دیا گیا ہے اور وہ اس پر عمل کر رہی ہیں اور منیجر کی حیثیت سے یہی چیز درکار ہوتی ہے کہ جو آپ نے کہا ہے وہ دیکھنا ہے کہ اس پر عمل ہو رہا ہے یا نہیں۔

حنا منور کا مزید کہنا تھا کہ مہارت بڑھانے کے ساتھ ڈسپلن پر عمل بہت اہم ہے، مجھے زیادہ افسری نہیں جھاڑنا پڑ رہی، ایک ہی پیغام ہے کہ ڈسپلن میں رہیں کوچز کی باتوں پر عمل کریں اور زیادہ سے زیادہ ٹریننگ سے فائدہ اٹھائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles