اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 10: علی ظفر ایک بار پھر آواز کا جادو جگانے کیلئے تیار

26 Mar 2025
26 Mar 2025

(لاہور نیوز) ہر سال جہاں شائقین کرکٹ کو پاکستان سپر لیگ کے نئے سیزن کے آغاز کا انتظار ہوتا ہے وہیں مداح پی ایس ایل کے ترانے کا بھی بے صبری سے انتظار کر رہے ہوتے ہیں۔

اس سال پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہو گا، یہ ایونٹ 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

جہاں شائقین کرکٹ کو میچز کا انتظار ہے وہیں اس بار بھی پی ایس ایل کے ترانے کے حوالے سے تجسس برقرار تھا کہ اس بار اینتھم میں کون آواز کا جادو جگائے گا۔

تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 10 کے آفیشل ترانے کے گلوکار کا اعلان کر دیا، اس سال بھی علی ظفر پی ایس ایل کے گانے میں آواز کا جادو جگائیں گے۔

پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر پی ایس ایل 10 کے ترانے کا ایک پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں علی ظفر کو نقاب میں دیکھا جا سکتا ہے۔

البتہ ترانے کے نام کے حوالے سے پی سی بی نے کوئی معلومات فراہم نہیں کیں بس یہی بتایا کہ جلد پی ایس ایل کا ترانہ علی ظفر کی آواز میں ریلیز کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ علی ظفر متعدد بار پی ایس ایل کا ترانہ گا چکے ہیں، گزشتہ سیزن میں بھی پی ایس ایل اینتھم  کُھل کے کھیل  میں انہوں نے ہی آواز کا جادو جگایا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles