اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایلیٹ امپائرز پینل 26-2025 کا اعلان، مزید دو امپائرز شامل

26 Mar 2025
26 Mar 2025

(ویب ڈیسک) آئی سی سی نے ایلیٹ پینل آف امپائرز میں مزید دو امپائرز کو شامل کرلیا۔

جنوبی افریقا کے علاءالدین پالیکر اور انگلینڈ کے ایلیکس وہارف کو مائیکل گف اور جوئیل ولسن کی جگہ ایلیٹ پینل میں شامل کیا گیا ہے، یہ تقرریاں امپائرنگ کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور بین الاقوامی کرکٹ میں بہترین امپائرز کو مواقع فراہم کرنے کے لیے کی گئی ہیں۔

علاءالدین پالیکر جنوبی افریقا کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں جو اب تک 4 ٹیسٹ، 23 ون ڈے اور 67 ٹی ٹوئنٹی میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ  خواتین کے17 بین الاقوامی میچز میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور حالیہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 اور انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 میں بھی امپائرنگ کر چکے ہیں۔

ایلیکس وہارف نے انگلینڈ کی جانب سے 13 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے بعد امپائرنگ میں قدم رکھا۔ وہ اب تک 7 ٹیسٹ، 33 ون ڈے اور 45 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کر چکے ہیں۔ وہ 2024 کے مردوں اور خواتین کے ورلڈ کپ، ٹی 20 ورلڈ کپ اور 2025 کی چیمپئنز ٹرافی جیسے بڑے ایونٹس میں بھی شامل رہے ہیں۔

آئی سی سی چیئرمین جے شاہ نے پالیکر اور وہارف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایلیٹ پینل کا حصہ بننا ایک اعزاز کے ساتھ ساتھ بڑی ذمے داری بھی ہے، ہمیں یقین ہے کہ یہ دونوں امپائرز اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔

آئی سی سی کے 2025-26 کے لیے ایلیٹ پینل آف امپائرز میں پاکستان کے احسن رضا سمیت مختلف ممالک کے امپائرز شامل ہیں، یہ امپائرز دنیا بھر میں ہونے والے کرکٹ مقابلوں میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles