اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کیویز کا لاٹھی چارج، ہدف 10 اوورز میں پورا کر لیا، پاکستان کو آخری ٹی 20 میں بھی شکست

26 Mar 2025
26 Mar 2025

(لاہور نیوز) پانچویں اور آخری ٹی 20 میں بھی میزبان نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز 1-4 سے اپنے نام کر لی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹی 20 میچ ویلنگٹن ریجنل سٹیڈیم میں کھیلا گیا، کیویز نے پاکستان کی بیٹنگ اور باؤلنگ کے پرخچے اڑا دیئے۔

پاکستان کی اننگز

اوپنرز پاکستان کو جارحانہ آغاز دینے میں ناکام رہے، حسن نواز ایک مرتبہ پھر صفر جبکہ محمد حارث 11 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں عمیر بن یوسف اور عثمان خان 7، 7، عبدالصمد 4، جہانداد خان ایک، سفیان مقیم صفر پر پویلین روانہ ہوئے جبکہ شاداب خان نے 28 اور کپتان سلمان آغا نے 51 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جمی نیشم نے 5، جیکب ڈفی نے 2 جبکہ بین سیئرز اور ایش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کی بیٹنگ

اوپنرز کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے ہدف محض 2 وکٹوں کے نقصان پر 10ویں اوور میں حاصل کر لیا، اوپنرز نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 93 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم فن ایلن 27 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے بعدازاں مارک چیمپمین بھی 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

میچ کے ہیرو ٹم سیفرٹ نے 38 گیندوں پر 93 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 10 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے، پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچ میں فتح کیساتھ سیریز کا اختتام کرنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں، نئے لڑکوں کو موقع دینے کی کوشش کر رہے ہیں، کوشش ہو گی میچ میں فتح حاصل کریں اور پھر ون ڈے سیریز جیتیں۔

ٹیم سے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ اور عباس آفریدی کو ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ قومی ٹیم میں عمیر بن یوسف، عثمان خان، جہانداد خان، سفیان مقیم اور محمد علی کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستانی سکواڈ
قومی سکواڈ میں کپتان سلمان علی آغا، محمد حارث، حسن نواز، عمیر بن یوسف، عثمان خان، شاداب خان، عبدالصمد، جہانداد خان، حارث رؤف، سفیان مقیم اور محمد علی شامل ہیں۔

کیوی ٹیم

کیوی ٹیم کپتان مائیکل بریسویل، ٹم سیفرٹ، فن ایلن، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، جمی نیشم، مچل ہے، ایش سوڈھی، جیکب ڈفی، بین سیئرز اور ول اوورکے پر مشتمل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles