
25 Mar 2025
(لاہور نیوز) ڈیفنس بی میں واقع گھر سے ایک کروڑ 83 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی واردات ہوئی۔
ایف آئی آر کے مطابق ڈیفنس بی کے علاقے فیز ون میں تین ڈاکو اسلحہ کے زور پر ثناء سکندر کے گھر داخل ہوئے، ڈاکوﺅں نے گھر سے 8 لاکھ مالیت کے لیپ ٹاپس اور موبائل فونز، ہیرے کی انگوٹھی، ساڑھے چھ ہزار امریکی ڈالر، 90 لاکھ مالیت کا ہیرے کا سیٹ، سونے کی چوڑیاں، 12 لاکھ مالیت کی سونے کی انگوٹھیاں، 15 لاکھ مالیت کی گھڑیاں لوٹ کر فرار ہو گئے۔
تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔