
25 Mar 2025
(ویب ڈیسک) پولیس سے مشابہ گاڑی اور یونیفارم پہننے والے سکیورٹی گارڈز ہوشیار ہو جائیں، پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیز کیخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ کر لیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عید کے بعد پرائیویٹ سکیورٹی کمپنیز کےخلاف کارروائی کی جائے گی، وزارت داخلہ کے ایس او پیز کے مطابق سکیورٹی گارڈز صرف نیلے رنگ کا یونیفارم پہن سکتے ہیں۔
انتظامیہ نے تمام نجی سکیورٹی کمپنیز کو کالے رنگ کا یونیفارم فوری اتارنےکی ہدایت کی، پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز پولیس یونیفارم و گاڑی جیسے رنگ والی اشیا استعمال نہیں کر سکتے، پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز اسلحہ کی نمائش نہیں کر سکتے۔