
25 Mar 2025
(لاہور نیوز) مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کر دیا، پولٹری مصنوعات کے دام عدم استحکام کا شکار ہو گئے۔
سرکاری ریٹ لسٹ میں برائلر گوشت کی قیمت میں کمی نہ آ سکی، مرغی کا گوشت 595 روپے کلو برقرار ہے، مارکیٹ میں صافی گوشت من مانے داموں پر فروخت کیا جا رہا ہے، فی درجن انڈوں کی قیمت بھی 264 روپے پر برقرار ہے۔
مارکیٹوں میں سبزیاں اور پھل سرکاری نرخ ناموں کے برعکس مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں، مارکیٹ میں پیاز 70 ، ٹماٹر 80 ، لہسن 700 ، ادرک 520 روپے کلو بیچا جا رہا ہے۔
پھلوں میں کیلا درجہ اول 300، درجہ دوم 230 روپے درجن ، امرود 260، سٹرابیری 200 ، خربوزہ 200 اور پپیتا 400 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔