
25 Mar 2025
(ویب ڈیسک) ڈولفن سکواڈ ان ایکشن، ڈکیت گینگ کا سرغنہ گرفتار کرلیا جبکہ ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق چوہنگ میں شہریوں کی ریکی کرنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے گوپے رائے گاؤں کی طرف فرار ہوئے، ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ ساتھی فرار ہوگیا۔
پولیس نے گرفتارملزم اظہرکے قبضہ سے 1 پستول، گولیاں اور میگزین برآمد کرلیا، ملزم اظہر44 سے زائد چوری، ڈکیتی و گینگز کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
ترجمان ڈولفن نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزم نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا، جس کے بعد اسے مزید تفتیش کیلئے تھانہ چوہنگ کے حوالے کردیا گیا۔