
25 Mar 2025
(لاہور نیوز) تیز رفتاری ایک اور جان لے گئی۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثہ برکی روڈ پر پیش آیا، تیز رفتار ٹرک نے پیدل روڈ عبور کرتے شخص کو کچل دیا، شہری موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، متوفی کی شناخت 70 سالہ اسلم عمر کے نام سے ہوئی۔
پولیس نے لاش قبضے میں لیکر کارروائی کا آغاز کر دیا۔