اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ون ڈے سکواڈ کا اعلان، پاکستان نژاد محمد عباس بھی شامل

25 Mar 2025
25 Mar 2025

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹام لیتھم ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ پاکستانی نژاد محمد عباس بھی پاکستان کے خلاف ون ڈے سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

محمد عباس پاکستان میں پیدا ہوئے اور پھر فیملی کے ہمراہ نیوزی لینڈ منتقل ہوگئے، محمد عباس پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والے اظہر عباس کے بیٹے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق اظہرعباس نے آکلینڈ اور ویلنگٹن کی بھی نمائندگی کی اور فائر بورڈز کے اسسٹنٹ کوچ ہیں۔

نیوزی لینڈ کے سکواڈ میں آدی اشوک، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، جیکب ڈفی اور مچل ہے شامل ہیں جبکہ نک کیلی، ول او رورکے، بین سیئرز، نیتھن سمتھ اور ول ینگ بھی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

بورڈ کے مطابق میچل سینٹنر، راچن رویندرا، ڈیون کونوئے اور گلین فلپس آئی پی ایل کی وجہ سے سکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز 29 مارچ سے ہوگا، سیریز کے دیگر میچز 2 اور 5 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles