
(لاہور نیوز) انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 22 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قدیر بشیر کو ڈی ایس پی پی سی بٹالین سیون لاہور، نصیر احمد خان کو ڈی ایس پی پی سی بٹالین فائیو لاہور، محمد ندیم طارق ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سپیشل برانچ شیخوپورہ، محمود احمد ڈی ایس پی نیو ٹاؤن راولپنڈی اور محمد اشرف تبسم کو ڈی ایس پی گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کر دیا گیا۔
اسی طرح ثناء اللہ کو ڈی ایس پی صدر راجن پور، سید فرخ اظہر کو ٹریفک آفیسر صدر فیصل آباد، اظہر عباس کو ڈی ایس پی بٹالہ کالونی فیصل آباد، آفتاب صابر کو ڈی ایس پی سمندری فیصل آباد، احسان ظفر کو ڈی ایس پی صدر شیخوپورہ اور منیراحمد کو ڈی ایس پی پیر محل ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کیا گیا ہے۔
ریاض احمد کو ڈی ایس پی بڑا گھر ننکانہ صاحب، ظفر اقبال کو ڈی ایس پی کلر کوٹ بھکر، محمد اکرام کو ڈی ایس پی پنڈدادن خان جہلم، سرفراز حسین تارڑ ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ لیہ، وسیم احمد کوڈی ایس پی پی سی بٹالین ون راولپنڈی اور ندیم ملک کا ڈی ایس پی سی آر او راولپنڈی تبادلہ کر دیا گیا۔
عمران سعید کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نارووال، فضل احمد ڈی ایس پی انویسٹی گیشن آر او سی ٹی ڈی گوجرانوالہ، جاوید احمد کو ڈی ایس پی صدر بہاولنگر، اکمل بسرا کو ڈی ایس پی چشتیاں بہاولنگر اور محمد یونس کو اے ڈی آئی جی بہاولپور تعینات کیا گیا ہے۔