
(لاہور نیوز) ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 25 سے 27 مارچ کے دوران ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، 25 سے 28 مارچ کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر کی بالائی وادیوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے، 25 سے 27 مارچ کے دوران خیبر پختونخوا میں آندھی اور تیز بارش کا امکان ہے، مری، گلیات، اسلام آباد اور پنجاب کے چند ایک مقامات پر وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 25 اور 26 مارچ کے دوران بلوچستان اور سندھ کے چند ایک مقامات پر بارش اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، آندھی اور ژالہ باری سے پنجاب اور کے پی کے میدانی علاقوں میں کھڑی فصلوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاح پہاڑی علاقوں کے غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔