
24 Mar 2025
(لاہور نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آج لاہور آئیں گے۔
بلاول بھٹو لاہور میں 2 روز قیام کریں گے، وہ گورنر ہاؤس میں جیالوں کے ساتھ افطاری کریں گے۔
بلاول بھٹو سے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں کی ملاقاتیں بھی ہوں گی، پاور شیئرنگ کیلئے بنائی گئی رابطہ کمیٹی ن لیگ سے ہونے والی میٹنگ بارے بریفنگ دے گی۔