
24 Mar 2025
(لاہور نیوز) مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، سرکاری ریٹ لسٹ میں 4 سبزیوں کے دام بڑھا دیئے گئے۔
پیاز 70 ، ٹماٹر 80 روپے فی کلو فروخت، لہسن 700 ، ادرک 520 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے، پھل بھی سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت ہونے لگے۔
ادھر برائلر گوشت کی قیمت سرکاری ریٹ لسٹ میں کم نہ ہو سکی، مرغی کے گوشت کا ریٹ 595 روپے کلو مقرر ہے، صافی گوشت من مانے داموں 760 روپے کلو کا فروخت ہو رہا ہے، انڈوں کی قیمت میں 2 روپے فی درجن اضافہ ہو گیا، انڈوں کی قیمت 264 روپے فی درجن مقرر ہو گئی۔