
23 Mar 2025
(لاہور نیوز) یوم پاکستان کے موقع پر مینار پاکستان مختلف رنگوں کی روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔
یوم پاکستان کی مناسبت سے پی ایچ اے کی جانب سے لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں لیزر لائٹ شو کا اہتمام کیا گیا، لیزر لائٹس سے مینار پاکستان پر قومی پرچم میں چاند تارا بھی بنایا گیا۔
لیزر لائٹ شو کے دوران گریٹر اقبال پارک ملی نغموں سے گونجتا رہا، یوم پاکستان کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے لیزر لائٹ شو دوروز جاری رہے گا، اس کے علاوہ یوم پاکستان پر آئی ایس پی آر کی جانب سے ایک نغمہ بھی جاری کیا گیا ہے۔