
23 Mar 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹے کے دوران 240 ٹریفک حادثات میں 307 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو کی جانب سے سروسز فراہم کی گئی۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ٹریفک حادثات میں 307 لوگ زخمی ہوئے، حادثات سے 118شدید زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ٹریفک حادثات سے 188معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔