
23 Mar 2025
(لاہور نیوز) کینٹ پولیس کی ہوائی فائرنگ اور نا جائز اسلحہ کیخلاف کارروائی، چوکی اعوان ڈھائے والا پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے فائرنگ کی ویڈیو سامنے آنے پر ملزمان سلیمان، حامد، عمر فاروق کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2 رائفلیں میگزینز اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔
ایس پی کینٹ ڈویژن کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اور نا جائز اسلحہ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔