
(لاہور نیوز) یوم پاکستان کے موقع پر گورنر ہاؤس لاہور میں اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات سمیت دنیا نیوز کے سینئر صحافی سلمان غنی اور معروف اینکر پرسن کامران شاہد کو اعزازات سے نوازا گیا۔
تقریب میں ممتاز صحافی سلمان غنی کوشعبہ صحافت میں بہترین کارکردگی پرستارہ امتیاز اوراینکر کامران شاہد کو نمایاں خدمات پر تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔
کامران شاہد سیاسی وحالات حاضرہ کےنمایاں صحافی ہیں،گزشتہ19برس سے قومی میڈیا میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں،آپ نے اپنے کیریئر کا آغاز 2007 میں پی ٹی وی نیوز میں ایک سیاسی ٹاک شو سے کیا۔ گزشتہ 12 سال سے دنیانیوزپرپرائم ٹائم شو آن دی فرنٹ کی میزبانی کررہے ہیں۔ بین الاقوامی صحافتی موضوعات پر بھی کام کیا،مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بنائی گئی دستاویزی فلم کو فلسطینی اتھارٹی نے تسلیم کیا،آپ نے فلسطین کے صدر جناب محمود عباس کا اہم انٹرویو بھی کیا۔
اس کے علاوہ سینئر صحافی نصراللہ ملک، منیب فاروق، ڈاکٹر رفیع الدین اور گلوکارہ فریحہ پرویز کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔