اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاد باغ میں نوجوان کے قتل کا معمہ حل، 24 گھنٹوں میں ملزمان گرفتار

23 Mar 2025
23 Mar 2025

(لاہورنیوز) تھانہ شادباغ پولیس نے 18 سالہ نوجوان سلیم کو نہر میں پھینک کر قتل کرنے والے ملزمان کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی والدہ نے گزشتہ روز اپنے بیٹے کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا۔ تفتیش کے دوران مقتول کے دوست منیب اور زبیر کو حراست میں لیا گیا، جنہوں نے دورانِ تفتیش سلیم کو نہر میں دھکا دے کر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

شاد باغ پولیس نے ریسکیو ٹیم کے ہمراہ نہر میں سرچ آپریشن کیا اور مقتول کی لاش برآمد کر لی۔ تفتیش کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ ملزمان نے واقعہ کو چھپانے کے لیے مقتول کے شاگرد کو بھی ہراساں کیا تھا۔

ایس پی سٹی کیپٹن (ر) قاضی علی رضا کے مطابق افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے ملزمان کی بروقت گرفتاری پر ایس ایچ او شاد باغ محمد شہریار اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان جتنے بھی چالاک ہوں، قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles