اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بیٹنگ چلی نہ باؤلنگ، پاکستان چوتھے ٹی 20 میں ناکام، سیریز کیویز کے نام

23 Mar 2025
23 Mar 2025

(لاہور نیوز) پانچ ٹی 20میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو شاہینوں کیلئے کارگر ثابت نہ ہوا، کیویز نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستانی باؤلرز کی خوب درگت بنائی۔

 میزبان نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےمقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے، کیویز کی جانب سے فن ایلن 50 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، ٹم سائفرٹ نے 44، مارک چیپمن نے 24 اور ڈیرل مچل نے 29 رنز بنائے۔

اسی طرح جمی نیشم اور مچل ہائے 3،3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ مائیکل بریسویل 46 اور زاکرے فاکس 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 ، ابرار احمد  اور عباس آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین آفریدی کوئی وکٹ نہ لے سکے، شاہین آفریدی اور شاداب خان بغیر کوئی وکٹ لیے 49،49 رنز کے عوض مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے۔

ہدف کے تعاقب میں کھیل کے آغاز میں ہی پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور ’ٹیم تو چل میں آیا ‘  کا عملی نمونہ بن کر رہ گئی، پاکستان کے 9 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے صرف عبدالصمد 44 اور عرفان خان 24 رنز بنا پائے۔

اوپنر محمد حارث 2، حسن نواز ، کپتان سلمان آغا ، عباس آفریدی اور شاداب خان ایک ، ایک رن بنا کر چلتے بنے جبکہ خوشدل شاہ اور حارث رؤف نے 6،6 اور ابرار احمد ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

یوں پاکستان کی پوری ٹیم 17ویں اوور میں 105 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 115 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

میزبان نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 4 اور زاکرے فاکس نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ول اوررک ، جمی نیشم اور ایش سوڈھی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے