
22 Mar 2025
(لاہور نیوز) واسا حکام کی غفلت کے باعث اولڈ مسلم ٹاؤن کی گلیاں کھنڈرات میں تبدیل ہو گئیں۔
واسا عملے نے 3 ماہ قبل اولڈ مسلم ٹاؤن کی گلیاں کھود کر سیوریج لائنیں ڈالیں، ٹوٹے ہوئے پائپ اور کھدائی کا ملبہ گلیوں میں ہی چھوڑ دیا گیا، ترقیاتی منصوبہ مکمل نہ ہونے سے عائشہ سٹریٹ اور دیگر گلیاں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں، گلیوں میں ملبہ موجود ہونے سے اہلِ علاقہ کیلئے پیدل چلنا بھی محال ہو گیا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ایم ڈی واسا عملے کی لاپروائی کا نوٹس لیں، کھودی گئی گلیوں کی تعمیر و مرمت کا کام فوری شروع کیا جائے۔