
22 Mar 2025
(لاہور نیوز) ڈسکو سپورٹ یونٹ کو بڑی کامیابی مل گئی، بجلی کے میٹروں کو ریورس کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم لیاقت کو گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا، ملزم سنگل فیز ، تھری فیز اور گرین میٹرز کو سوفٹ ویئر کی مدد سے ریورس کرتا تھا۔
میٹر ریورس کرنیوالا سافٹ ویئر اور دیگر آلات کو قبضے میں لے لیا گیا، انجینئر شاہد حیدر کی جانب سے ڈسکو سپورٹ یونٹ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔