اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.67 قیمت فروخت : 38.74
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 302.30 قیمت فروخت : 302.84
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.65 قیمت فروخت : 363.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.98 قیمت فروخت : 176.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.71 قیمت فروخت : 196.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.86 قیمت فروخت : 1.86
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 320600 دس گرام : 274900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 293881 دس گرام : 251990
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3601 دس گرام : 3091
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لاہور قلندرز نے فرینڈز آف قلندرز یونیورسٹی فین کلب متعارف کرا دیا

22 Mar 2025
22 Mar 2025

(ویب ڈیسک) لاہور قلندرز نے فرینڈز آف قلندرز یونیورسٹی فین کلب متعارف کرا دیا جس کا مقصد نوجوانوں کو کھیل کے ذریعے جوڑنا اور یونیورسٹی سطح پر ان کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔

لاہور قلندرز اور نجی یونیورسٹی نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے، فین کلب کی نگرانی سٹوڈنٹس کی ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی، مختلف تعلیمی اداروں میں فرینڈز آف قلندرز فین کلب کا آغاز کیا جائے گا۔

سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کا ہمیشہ سے صرف کرکٹ سے بڑھ کر ایک مشن رہا ہے، نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں، مستقبل کے لیڈرز کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

اس موقع پر کرکٹر فخر زمان  نے طالب علموں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ میں سٹریس بہت ہوتا ہے، کھلاڑیوں کو انجری ہوتی رہتی ہے، بابر اعظم ایک بڑا کھلاڑی ہے، بابر اعظم سے پوچھ کر ہی ریسٹ دینے کے لئے اسے ڈراپ کیا، پی ایس ایل کے لئے ٹریننگ کر رہا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles