
22 Mar 2025
(لاہور نیوز) ڈالہ کلچر، غیر قانونی اسلحہ اور بلیک پیپر کا استعمال کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، کینٹ پولیس نے اسلحہ کی نمائش کرنے والے 7 ملزمان گرفتار کرلیے۔
ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزمان پابندی کے باوجود بلیک شیشوں والے ڈالوں کا استعمال کرتے اسلحہ لے کر گھوم رہے تھے، دوران پٹرولنگ کینٹ پولیس نے تعاقب کرکے ملزمان کو گرفتار کیا، جن کے قبضہ سے رائفلیں، میگزینز اور گولیاں برآمد ہوئیں۔
گرفتار ملزمان میں سہیل، طلحہ، جاوید، حمزہ وغیرہ شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمات درج کردیے گئے ۔ پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال ڈالوں کو بھی تحویل میں لیا اور بلیک پیپر اتار دیے گئے۔