اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.76 قیمت فروخت : 38.83
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 303.53 قیمت فروخت : 304.07
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 364.37 قیمت فروخت : 365.02
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.21 قیمت فروخت : 176.53
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.52 قیمت فروخت : 195.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.88 قیمت فروخت : 1.88
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.80 قیمت فروخت : 76.93
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.63
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 319200 دس گرام : 273700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 292598 دس گرام : 250890
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3510 دس گرام : 3012
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

یوم شہادت حضرت علی مرتضیؓ:لاہور سمیت پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

22 Mar 2025
22 Mar 2025

(لاہور نیوز) آج 21 رمضان المبارک کو یوم شہادت حضرت علی مرتضٰی کے موقع پر پنجاب پولیس کےسکیورٹی کے انتظامات مکمل،پولیس افسران و اہلکار عزاداری جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی فرائض ادا کر رہے ہیں۔

لاہور سمیت صوبہ بھر میں 192 عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے 17 ہزار پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ پنجاب بھر میں 955 مجالس کی سکیورٹی کے لیے 9 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار موجود ہیں۔

لاہور میں مرکزی عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے لیے 8 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق عزاداروں کو تین درجاتی حصار پر مبنی سکیورٹی میکانزم کے ذریعے مکمل چیکنگ کے بعد ہی جلوسوں میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ خواتین عزاداروں کی سکیورٹی چیکنگ کے لیے لیڈی پولیس اہلکار بھی تعینات کی گئی ہیں۔

عزاداری جلوسوں میں سادہ لباس میں کمانڈوز اور روٹس کی چھتوں پر سنائپرز تعینات ہیں۔سیف سٹیز اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول رومز سے عزاداری جلوسوں اور مجالس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام نے متبادل راستوں کے ذریعے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ تمام فیلڈ فارمیشنز، بشمول ڈولفن سکواڈ، پیرو، سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی، یوم شہادت علی کے سکیورٹی انتظامات میں مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں گے۔

آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز حساس اضلاع میں جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ کے لیے فیلڈ میں موجود رہیں گے، تاکہ سکیورٹی کے تمام پہلوؤں کی نگرانی کی جا سکے۔

سنٹرل پولیس آفس میں قائم مرکزی کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ روم سے تمام تر سرگرمیوں کی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles