
22 Mar 2025
(ویب ڈیسک) سرگودھا میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تھانہ لکسیاں پولیس نے منشیات فروشوں کے اڈے پر چھاپہ مارا تھا، فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل عمران وینس اور رانا شفیق شہید ہو گئے۔
سب انسپکٹر ممتاز اور ایلیٹ کانسٹیبل نعمان زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لے کر آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔