
21 Mar 2025
(لاہور نیوز) سی ٹی او لاہور نے کہا ہے کہ عید کی آمد کے پیش نظر تمام مارکیٹوں کے باہر نفری بڑھائی جائے گی تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔
رمضان کے آخری عشرہ میں ٹریفک انتظامات کے حوالے سے سی ٹی او لاھور کی ڈویژنل ایس پیز اور ڈی ایس پیز کے ساتھ میٹنگ ہوئی، جس میں ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز منصور الحسن نے بھی شرکت کی۔ سی ٹی او لاہور نے رمضان کے آخری عشرہ کے حوالہ سے ٹریفک کے تمام انتطامات مکمل کرنے کی ہدایات کیں۔
سی ٹی او نے کہا کہ 20 رمضان کے بعد خصوصی طور پر مارکیٹوں میں خریداروں کا رش بڑھ جاتا ہے، عید کی آمد کے پیش نظر تمام مارکیٹوں کے باہر نفری بڑھائی جائے گی تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو، قوانین کا اطلاق ہر شہری پر لازم ہے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر بلا تفریق کارروائی کی جائے۔