اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وفاقی کابینہ اراکین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں 188 فیصد اضافے کی منظوری

21 Mar 2025
21 Mar 2025

(لاہور نیوز) وفاقی کابینہ اراکین کی تنخواہوں اور الاؤنس میں 188 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی وزیروں اور وزرائے مملکت اور مشیروں کی تنخواہوں میں 188 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، وفاقی وزراء نے اپنی اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور کر لی۔

وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کے الاؤنس اور تنخواہوں کے ایکٹ 1975 میں ترمیم کی گئی، نئے بل کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر، وزیر مملکت اور مشیر کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار ہو گی، اس سے پہلے وفاقی وزیر کی تنخواہ 2 لاکھ اور وزیر مملکت کی 1 لاکھ 80 ہزار تھی۔

وفاقی وزیر کی تنخواہ میں 159 فیصد جبکہ وزیر مملکت اور مشیر برائے وزیر اعظم کی تنخواہوں میں بھی 188 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دے دی۔

ترمیم 1975 کے ایکٹ کی مختلف شقوں میں کی گئی، وزراء کے الاؤنس، گاڑی، دفتر وغیرہ تنخواہوں کے علاوہ ہے، ترمیم کے بعد وزراء کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کابینہ کے چار فروری کے اجلاس سے مذکورہ سمری کو آخری وقت میں ایجنڈے سے نکال دیا گیا تھا، کابینہ ایجنڈے سے سمری کو نکالنے کا مقصد عوام اور میڈیا تنقید سے بچنا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles