
21 Mar 2025
(ویب ڈیسک) سرمایہ کاروں نے سولر نیٹ میٹرنگ کی فی یونٹ قیمت 27 روپے سے 10 روپے کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا۔
سولر سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری ڈوبنے کا خدشہ ہے ،افسوسناک امر ہے کہ اس سیکٹر کی افادیت بتانے والے اب خود حوصلہ شکنی کر رہے ہیں۔
سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے اگر سولر نیٹ میٹرنگ کی قیمت میں کی گئی کمی واپس نہ لی تو اس شعبے میں ہونے والی سرمایہ کاری میں اربوں روپے کی کمی آئے گی جب کہ روزگار بھی متاثر ہو گا۔