اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 303.14 قیمت فروخت : 303.68
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.79 قیمت فروخت : 362.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.24 قیمت فروخت : 195.59
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.87
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.93 قیمت فروخت : 910.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 317300 دس گرام : 272000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290856 دس گرام : 249332
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3467 دس گرام : 2976
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اقتصادی امور ڈویژن نے غیر ملکی امداد اور قرضوں کی رپورٹ جاری کر دی

21 Mar 2025
21 Mar 2025

(لاہور نیوز) اقتصادی امور ڈویژن نے غیر ملکی امداد اور قرضوں کی رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق جولائی سے فروری تک 4.9 ارب ڈالر بیرونی ذرائع سے موصول ہوئے، جولائی سے جون تک 19.2 ارب ڈالر بیرونی ذرائع سے حاصل کرنے کا ہدف تھا، جولائی سے فروری تک امدادی اداروں سے 2.4 ارب ڈالر موصول ہوئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جولائی سے فروری تک امدادی ملکوں سے 33 کروڑ ڈالر کا قرضہ ملا، جولائی سے فروری تک فرانس  نے سب سے زیادہ 10 کروڑ ڈالر فراہم کئے، جولائی سے فروری تک چین  نے 99 ملین ڈالر فراہم کئے۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق جولائی سے فروری تک امریکا نے 40 ملین ڈالر فراہم کئے، جولائی سے فروری تک سعودی عرب نے 12.3ملین ڈالر فراہم کئے، جولائی سے فروری تک کمرشل بینکوں سے 50 کروڑ ڈالر کا قرض لیا گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جولائی سے فروری تک نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی مد میں 1.3 ارب ڈالر کا قرض ملا، جولائی سے فروری تک ایشیائی ترقیاتی بینک نے 1.09 ارب ڈالر فراہم کئے، جولائی سے فروری تک عالمی بینک نے 89 کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کیا، جولائی سے فروری میں چین کے بینکوں  نے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles