اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.71 قیمت فروخت : 38.78
  • یورو قیمت خرید: 302.08 قیمت فروخت : 302.62
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 361.97 قیمت فروخت : 362.62
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.82 قیمت فروخت : 177.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.43 قیمت فروخت : 196.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 316800 دس گرام : 271600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 290398 دس گرام : 248965
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3530 دس گرام : 3029
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ

21 Mar 2025
21 Mar 2025

(ویب ڈیسک) سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کردیا ہے۔

نئی شرح کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع 10.81 فیصد سے بڑھ کر 10.96 فیصد ہوگیا جبکہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح 12.15 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ، پنشنر بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ کی شرح 13.68 فیصد ہوگئی، سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ اور سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ پر منافع 10.44 فیصد تک بڑھا دیا گیا۔

جبکہ سیونگ اکاؤنٹ ریٹ پر ریٹرن میں 100 بیسس پوائنٹس کمی کرتے ہوئے نئی شرح 10.5 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے پالیسی ریٹ 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles