
20 Mar 2025
(لاہور نیوز) وزیر اعظم آفس کا کام موثر انداز میں کرنے کے لیے شہباز شریف کی نئی ہدایات جاری ہو گئیں۔
نئی ہدایات کے مطابق اب تمام رابطے مشیر برائے وزیر اعظم آفس توقیر شاہ کے ذریعے ہوں گے۔
تمام وفاقی سیکرٹریز اور دیگر افسران اپنی تمام سمریاں وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر علی شاہ کے ذریعے بھیجیں گے۔
وفاقی حکومت کے ماتحت تمام وزارتیں، ڈویژن، منسلک محکمے، ایجنسیز بھی اپنے نوٹس، کاغذات، کیسز اور تمام خط و کتابت بھی اسی انداز میں کریں گے۔
کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے جاری نئی ہدایات کے حوالہ سے آفس میمورنڈم جاری کر دیا ہے۔