
20 Mar 2025
(ویب ڈیسک) انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی۔
انٹربینک مارکیٹ میں آج جمعرات کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.03 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
کاروبار کے روز امریکی ڈالر کی قدر میں 11 پیسے کمی سے ڈالر 280.21 روپے سے کم ہو کر 280.10 روپے کا ہو گیا۔
یاد رہے کہ بدھ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 280.21 تھی۔