
20 Mar 2025
(ویب ڈیسک) لیسکو ملک بھر میں سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنیوالی سب سے بڑی کمپنی بن گئی۔
دستاویزات کے مطابق کمپنی میں سولر پینلز سے بجلی کی پیداوار 1300میگاواٹ تک پہنچ گئی، ایک سال کے دوران لیسکو میں 600 میگاواٹ بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔
لیسکو میں 83 ہزار صارفین نے سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار شروع کر رکھی ہے۔
گھریلو،کمرشل وصنعتی صارفین کیساتھ ساتھ ٹیوب ویلز بھی سولر سسٹم پر منتقل کئے گئے ہیں، سولر پینلز سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہونے سے لیسکو میں بجلی کی طلب کم ہو گئی، لیسکو کے سسٹم پر اس وقت سرپلس بجلی ہونے سے مشکلات بڑھنے لگیں۔
صارفین نے لیسکو کی بجائے سولر سسٹم سے بجلی کا استعمال شروع کر رکھا ہے۔