
20 Mar 2025
(لاہور نیوز) مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، شہری روزمرہ اشیا مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔
مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 595 روپے پر برقرار ہے، فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 260 روپے مقرر، ہول سیل مارکیٹ میں فارمی انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 680 روپے میں دستیاب ہے۔
ادھر شہر کی منڈیوں میں گرانفروشوں کا راج ہے، سبزی و پھلوں کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کر دیا گیا، پیاز اور ٹماٹر 70، لہسن 700، ادرک 480، سبزمرچ 150، لیموں 300 روپے کلو میں فروخت ہونے لگے، ٹینڈے 60، بینگن 100، کریلے 250، بھنڈی 400، اروی 220 روپے کی کلو ہو گئی۔
پھلوں میں کیلا 300، کینو 700 روپے کے درجن، کھجور 550، سیب اور پپیتا 400، سٹرابیری 320، امرود 260، خربوزہ 200 روپے کلو میں دستیاب ہے۔