اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.48 قیمت فروخت : 38.55
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.05 قیمت فروخت : 280.55
  • یورو قیمت خرید: 305.61 قیمت فروخت : 306.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 365.99 قیمت فروخت : 366.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 175.65 قیمت فروخت : 175.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.78 قیمت فروخت : 76.91
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.55 قیمت فروخت : 910.17
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 328000 دس گرام : 281200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 300664 دس گرام : 257765
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3046 دس گرام : 3549
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

رمضان المبارک میں غیر معیاری کیچپ کی بڑی کھیپ پکڑ لی گئی

19 Mar 2025
19 Mar 2025

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے رمضان المبارک میں غیر معیاری کیچپ کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں  نے لاہور بھر میں کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا، شالیمار ٹاؤن میں کیچپ یونٹ سے 2500 کلو ایکسپائر کیچپ، 1000 کلو پیکنگ مواد تلف کر دیا، قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 1 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا، لاہور بھر میں 633 سحری پوائنٹس کی چیکنگ، 9 لاکھ 40 ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر ایک مقدمہ درج کروا دیا گیا، موقع پر کئے جانے والے ٹیسٹ میں کیچپ غیر معیاری قرار پائے ، کیچپ کی تیاری میں نان فوڈ گریڈ اشیاء استعمال کی جارہی تھی، انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکل عدم موجود پائے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ یونٹ میں حشرات، گندے زنگ آلود برتنوں میں تیاری، سٹوریج صفائی کے ناقص انتظامات تھے، انتہائی لازم پراڈکٹ رجسٹریشن اور پیکنگ لیبل بھی غیر منظور شدہ تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا خوراک کی تیاری میں مضر صحت اجزاء کا استعمال بیماریوں کا باعث بنتا ہے، صوبہ بھر میں خوراک کا کاروبار صرف پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق ہی کیا جا سکتا ہے، اشیاء  کی تیاری میں جعلسازی کرنے والے عناصر کا کاروبار بند کر دیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles