
17 Mar 2025
(لاہور نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دہشت گردی کے معاملے کو سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اس میں یہ فرق نہیں ہونا چاہئے کہ کون کس پر تنقید کر رہا ہے، پاکستان میں جو بھی دہشتگردی میں مرتا ہے وہ پاکستانی ہے۔
بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ بھارت اور بھارت کی ایجنسی را پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، بھارت نے پہلے کہا کہ ہم نے پاکستان میں گھس کر مارا، دہشت گردی کے مسئلے کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے، سکیورٹی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے پارلیمنٹری پارٹی فیصلہ کرے گی۔