اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.95 قیمت فروخت : 280.45
  • یورو قیمت خرید: 303.54 قیمت فروخت : 304.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.41 قیمت فروخت : 363.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.08 قیمت فروخت : 176.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.99 قیمت فروخت : 194.34
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.76 قیمت فروخت : 76.89
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.05 قیمت فروخت : 910.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 312300 دس گرام : 267800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 286273 دس گرام : 245482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3559 دس گرام : 3054
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایڈن متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری

15 Mar 2025
15 Mar 2025

(لاہورنیوز) ایڈن متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کا سلسلہ دوسرے روز (بروز ہفتہ) بھی جاری رہا، ڈی جی نیب لاہور محمد احترام ڈار نے چھٹی کے روز ایڈن متاثرین میں ازخود چیک تقسیم کئے۔

چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق ایڈن سکینڈل کے 11 ہزار متاثرین میں 1 ارب 16 کروڑ مالیت کے چیک عید سے قبل تقسیم کئے جائیں گے،ڈی جی نیب لاہور نے متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کے تمام عمل کی ازخود نگرانی کی اور مناسب ہدایات جاری کیں۔

ترجمان نیب لاہور کے مطابق تمام متاثرین کی سہولت کیلئے انہیں شٹل سروس فراہم کی جا رہی ہے، متاثرین کو نیب کے لیٹر کی ضرورت نہیں، تمام ایڈن متاثرین بغیر لیٹر چیک وصول کرسکیں گے۔ڈی جی نیب نے کہا کہ متاثرہ شہریوں کی آسانی کے پیش نظر سٹامپ پیپر جمع کروانے کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے، چیکس کی بلا تاخیر تقسیم کیلئے اضافی عملہ تعینات کیا گیا ہے جس سے سروس فراہمی بہتر ہوئی ہے۔

نیب لاہور کے مطابق سیکڑوں متاثرین چیک وصول کرنے پہنچے اور نیب کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات سے فائدہ اٹھایا،متاثرین کی جانب سے نیب لاہور کی کاوشوں پر اظہار تشکر کرتے ہوئے چیئرمین نیب و ڈی جی نیب لاہور کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

متاثرہ شہریوں نے کہا کہ ملزمان سے ریکوری اور متاثرین کے مابین رقوم کی باعزت تقسیم کے عمل پر نیب لاہور کی کوششوں کو سراہتے ہیں، عید کے پُرمسرت موقع پر ڈوبی رقم کی برآمدگی سے عید کی خوشیوں میں اضافہ ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے