اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.85 قیمت فروخت : 38.92
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.10 قیمت فروخت : 280.60
  • یورو قیمت خرید: 304.82 قیمت فروخت : 305.36
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.36 قیمت فروخت : 363.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 177.23 قیمت فروخت : 177.55
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 194.85 قیمت فروخت : 195.20
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.88 قیمت فروخت : 1.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.84
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.80 قیمت فروخت : 76.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 313400 دس گرام : 268700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 287281 دس گرام : 246307
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3543 دس گرام : 3040
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی رہنماؤں کی بانی سے ملاقات کی درخواست مسترد

15 Mar 2025
15 Mar 2025

(لاہورنیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں جنید اکبر و دیگر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست مسترد ہو گئی۔

عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی، جسٹس خادم حسین سومرو نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی رہنما بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے بنائے گئے میکنزم پر عمل نہیں کر رہے، جیل سپرنٹنڈنٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے 8 رہنماؤں کی فہرست پیش کی۔

عدالت کے فیصلے کے مطابق سلمان اکرم راجہ،بیرسٹر گوہر،سلمان صفدر اور نیاز اللہ نیازی کے نام فہرست میں شامل ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں نعیم پنجھوتھہ،شعیب شاہین،ابوذر نیازی اور عزیر بھنڈاری کا نام بھی شامل ہے۔

فیصلے کے مطابق 10 مارچ کو ان 8 رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تھی، درخواست گزاروں نے ملاقات سے متعلق ایس او پی پر عمل نہیں کیا۔عدالت نے کہا کہ درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کی جاتی ہے، درخواست گزار قانون کے مطابق ایس او پی پر عمل کرنے کے لیے پابند ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے