
15 Mar 2025
(لاہور نیوز) کاہنہ میں شہری کی زبردستی مونچھیں اور بھنویں مونڈنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
سوشل میڈیا پر شہری کے ساتھ نازیبا سلوک سامنے آنے پر کارروائی کی گئی، گرفتار ملزم کی شناخت ملک شبیر کے نام سے ہوئی۔
ملزم کا کہنا تھا میرا ڈرائیور محمد دین اکثر گاڑی سے ڈیزل چوری کرکے بیچ دیتا تھا، غصے میں آ کر مونچھیں اور بھنویں مونڈ دیں۔
پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔