
15 Mar 2025
(ویب ڈیسک) لاہور ڈویژن کے 14 بڑے ریلوے سٹیشنز پر سولر سسٹم انسٹال کرنے کا عمل شروع ہو گیا۔
پہلے مرحلے میں رائیونڈ ریلوے سٹیشن کی سولرائزیشن مکمل کی جائے گی، گوجرانوالہ اور گجرات ریلوے سٹیشن کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے، کوٹ لکھپت، لاہور کینٹ، والٹن، کالا شاہ کاکو اور چھانگا مانگا ریلوے سٹیشنز کو سولر پر منتقل کیا جائیگا۔
اوکاڑہ، اوکاڑہ کینٹ، چک جھمرہ اور کوٹ رادھا کشن سٹیشنز کو سولر پر منتقل کیا جائے گا، منصوبہ مکمل ہونے کے بعد ایک سٹیشن سے 3 ہزار یونٹ تک بجلی کی بچت ہو گی، لاہور ڈویژن کو ماہانہ 2 کروڑ 10 لاکھ روپے بچت ہو گی۔