
15 Mar 2025
(ویب ڈیسک) لاہور سے کراچی اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں کو جانیوالی ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
شیڈول کے مطابق بزنس ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس منسوخ ہیں، دونوں ٹرینوں کے مسافروں کو آج دیگر ٹرینوں میں اکاموڈیٹ کیا جائے گا۔
قراقرم کراچی کیلئے سہ پہر 3 کی بجائے سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے روانہ ہو گی۔
کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس آج بھی منسوخ ہے، جعفر ایکسپریس کوئٹہ کیلئے روانہ نہیں ہو گی، مسافر ریزرویشن آفس لاہور یا قریبی ریزرویشن آفس سے ٹکٹ کا ریفنڈ لے سکتے ہیں۔