
15 Mar 2025
(ویب ڈیسک) پنجاب بھر میں ہیلمٹ، انڈیکیٹرز،بغیر فرنٹ و بیک لائٹس موٹرسائیکلسٹ کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے حفاظتی اقدامات نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا، ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس نے قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے موٹر سائیکل پر سائیڈ ویو مررز اور انڈیکیٹر کا ہونا لازم قرار دیا۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے تمام سی ٹی اوز، ڈی ٹی اوز کو گائیڈ لائنز جاری کر دیں اور کہا ہیلمٹ، سائیڈ ویو مررز، انڈیکیٹرز کی افادیت بارے آگاہی مہمات بھی چلائی جائیں۔