اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.95 قیمت فروخت : 280.45
  • یورو قیمت خرید: 303.54 قیمت فروخت : 304.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.41 قیمت فروخت : 363.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.08 قیمت فروخت : 176.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.99 قیمت فروخت : 194.34
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.76 قیمت فروخت : 76.89
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.05 قیمت فروخت : 910.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 312300 دس گرام : 267800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 286273 دس گرام : 245482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3559 دس گرام : 3054
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بیجنگ انڈر پاس پر نجی گارڈز کی جانب سے شہری پر تشدد کا مقدمہ درج

14 Mar 2025
14 Mar 2025

(لاہور نیوز) گزشتہ روز لاہور کے بیجنگ انڈر پاس پر نجی گارڈز کیجانب سے شہری پر فائرنگ اور تشدد کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس  نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ شہری محمد عمران کی مدعیت میں تھانہ مغلپورہ میں درج کیا ہے۔

مدعی مقدمہ  نے مؤقف اپنایا کہ بیجنگ انڈر پاس پر 5 سے 6 نا معلوم ملزمان کی جانب سے مجھے روکا گیا ، ملزمان  نے میری گاڑی پر فائر کیا جس سے گاڑی کا ریڈی ایٹر پھٹ گیا ، تشدد کا نشانہ بنایا ملزمان بعد میں گاڑی اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بیجنگ انڈر پاس پر پرائیویٹ گارڈ کی جانب سے شہری پر فائرنگ کی گئی تھی، ڈالہ میں بیٹھے نقاب پوش گن مینوں کے شہری پر تشدد اور فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

لڑائی جھگڑے کے باعث کینال روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے