
14 Mar 2025
(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی مقدمات میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی درخواست ضمانت میں 8 اپریل تک توسیع کر دی۔
اے ٹی سی کے جج منظر علی گل کے رخصت پر ہونے کے باعث 9 مئی جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما کی درخواست ضمانت پر سماعت نہ ہوسکی۔
عمر ایوب اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے اپوزیشن لیڈر کی عبوری ضمانت میں 8 اپریل تک توسیع کر دی۔
یاد رہے کہ عدالت نے عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں آج تک توسیع کر رکھی تھی، اپوزیشن لیڈر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پر بغاوت اور کارکنان کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کا الزام ہے۔