
12 Mar 2025
(لاہور نیوز) اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تعلیمی اداروں اور مختلف شہروں سے 10 ملزمان گرفتار کر لئے۔
ترجمان کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والی خاتون مسافر کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے 100 کیپسولز برآمد ہوئے، اے این ایف کی ٹیم نے جی ٹی روڈ راولپنڈی پر بس اڈے کے قریب ملزم سے 500 گرام چرس برآمد کی۔
گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی سامنے آیا۔
علاوہ ازیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر سعودیہ جانے والے مسافر سے 2 کلو سے زائد آئس اور دبئی کے مسافر سے 312 گرام چرس پکڑی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔