اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.95 قیمت فروخت : 280.45
  • یورو قیمت خرید: 303.54 قیمت فروخت : 304.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.41 قیمت فروخت : 363.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.08 قیمت فروخت : 176.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.99 قیمت فروخت : 194.34
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.76 قیمت فروخت : 76.89
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.05 قیمت فروخت : 910.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 312300 دس گرام : 267800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 286273 دس گرام : 245482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3559 دس گرام : 3054
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

حقیقی آزادی مارچ کیسز: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

11 Mar 2025
11 Mar 2025

(لاہور نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے حقیقی آزادی مارچ کیسز میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

سینئر سول جج محمد عباس شاہ نے پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ پر درج 2 کیسز کی سماعت کی، دونوں مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر افراد نامزد ہیں، مقدمے میں نامزد کوئی بھی ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا۔

عدالت نے عدم پیشی پر علی نواز اعوان، راجا خرم نواز و دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

ملزمان کی بریت کی درخواست پر آج بھی دلائل نہ ہو سکے، جج محمد عباس شاہ نے کہا کہ ملزمان کی موجودگی میں بریت کی درخواستیں سنوں گا، جس پر وکیل درخواست گزار  نے کہا کہ اس سے قبل متعدد کیسز میں عمران خان کی غیر موجودگی میں دلائل ہوئے اور وہ بری ہوئے۔

عدالت نے دونوں کیسز کی سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے