
(لاہور نیوز) سب انسپکٹرز سے انسپکٹرز کی سیٹ پرامتحان اتوار کو پی پی ایس سی کے ذریعے کل ہونگے۔
پولیس حکام کے مطابق انسپکٹر کی 85 خالی سیٹوں کیلئے امتحان لیا جائے گا، پاس سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی جائے گی، ہیڈ کانسٹیبلز، اے ایس آئیز اور سب انسپکٹرز کی پی کیڈرز کے ذریعے ترقیاں ہوں گی۔
مقابلے کے امتحان میں حصہ لیکر سنیارٹی سے ہٹ کر اگلے رینک میں ترقی ملے گی، اے آئی آئیز کی 1 ہزار 10، سب انسپکٹر کی 438 اور انسپکٹر 86سیٹوں پر ترقیاں ملیں گی۔
آئی جی آفس کی جانب سے سیٹس کی تفصیلات انتظامیہ کو فراہم کر دی گئیں، اسٹیبلشمنٹ برانچ کی جانب سے ترقیوں کیلئے امتحان کا سلیبس بھی فراہم کر دیا گیا۔
امتحان مارچ 2025 میں لاہور سمیت پنجاب بھر کے افسران و اہلکاروں کیلئے جائیں گے، معیار پر پورے اترنے والے ملازمین کی ترقیوں کیلئے بڑی سہولت دی جارہی ہے۔