
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں سال 2025ء کے دوران بھی قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی وارداتیں تھم نہ سکیں، رواں سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران مختلف وجوہات پر 46 افراد قتل جبکہ 93 زخمی ہوئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر صدر ڈویژن میں ایک شہری قتل ہوا، قتل کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 10 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویژن میں 9، اقبال ٹاؤن اور سول لائنز ڈویژن میں 8، 8 افراد قتل ہوئے۔ اس کے علاوہ کینٹ ڈویژن میں 6، سٹی ڈویژن میں دو ماہ کے دوران 5 افراد قتل کئے گئے ۔
پولیس ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ اقدام قتل کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 24 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 20، صدر ڈویژن میں 18 افراد مختلف واقعات میں زخمی ہوئے، سٹی ڈویژن میں 16، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں اقدام قتل کے 9 مقدمات کا اندراج ہوا، جبکہ سول لائنز ڈویژن میں دو ماہ کے دوران اقدام قتل کی 6 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔