اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.88 قیمت فروخت : 38.95
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.15 قیمت فروخت : 280.65
  • یورو قیمت خرید: 306.33 قیمت فروخت : 306.87
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 363.91 قیمت فروخت : 364.56
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.75 قیمت فروخت : 196.10
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.87 قیمت فروخت : 1.88
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.72 قیمت فروخت : 74.85
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.81 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.17 قیمت فروخت : 911.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 318200 دس گرام : 272800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 291681 دس گرام : 250065
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3570 دس گرام : 3064
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دیدی گئی

07 Mar 2025
07 Mar 2025

(لاہور نیوز) غیر قانونی مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی

وزارت داخلہ نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے، قانونی مقیم افراد اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔

یکم اپریل سے تمام غیر ملکیوں کی پاکستان سے ملک بدری کا عمل شروع کر دیا جائے گا، وطن واپسی کے عمل کے دوران غیر ملکیوں سے بہتر سلوک کیا جائے گا۔

وزارت داخلہ کے مطابق واپس جانے والوں کیلئے خوراک اور صحت کی دیکھ بھال کے انتظامات کیے گئے ہیں، پاکستان افغان مہاجرین کیلئے مہربان میزبان رہا ہے، پاکستان ذمہ دار ریاست کے طور پر وعدے اور ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے۔

پاکستان میں رہنے والے غیر ملکیوں کو قانونی تقاضے پورے کرنا ہوں گے، پاکستان میں رہنے والے غیر ملکیوں کو پاکستان کے آئین کی پاسداری کرنی ہو گی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے